اسلام آباد (پی این آئی) عوام سستی چینی کی سہولت سے محروم۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر چینی کا بحران پیدا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کا اسٹاک تقریباً ختم ہوگیا ہے اور نئی خریداری تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شہری یوٹیلیٹی اسٹورزپر سبسڈی والی سستی چینی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ فوری خریداری نہ ہونے کی وجہ سے چینی کا بحران طویل بھی ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں