غریب ملازمین کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے، کئی ملازمین کو اچانک نوکری سے فارغ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) اسپورٹس بورڈ پنجاب نے غریب ملازمین کے چولہے ٹھنڈے کر دیے۔

ذرائع کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب نے 103 ملازمین کو فارغ کر دیا، فارغ کیے گئے ملازمین عرصہ دراز سے ڈیلی ویجز پر کام کر رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کے عدم دستیابی کا بہانہ کر کے ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے فارغ کیے گئے ملازمین میں مالی، پی این، سکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔اس کے علاوہ کمپیوٹر آپریٹر، میڈیا سیل کے کنٹریکٹ ملازمین کو بھی فارغ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سفارش پر بھرتی اوور ایج ریٹائرڈ ملازمین بدستور بورڈ میں موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close