الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کیخلاف مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق10 اکتوبر کو اہم کیسز سنے جائینگے، توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی 11اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔

منگل کو الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق پی ٹی آئی پر اب بھی غیر ملکی اداروں سے ممنوعہ فنڈنگ لینے کے الزام کے معاملے پر الیکشن کمیشن خالد محمود خان کی درخواست پر 10 اکتوبرکو ابتدائی سماعت کرے گا۔درخواست گزار نے پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن لینے کی درخواست کر رکھی ہے، الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے چیئرمین پی ٹی آئی کا نام بطور پارٹی سربراہ ہٹانے کی درخواست پر بھی 10 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے سے متعلق درخواست بھی 10 اکتوبرکو سنی جائیگی۔چیف الیکشن کمشنر اور انتخابی ادارے کی توہین کا کیس بھی سماعت کیلئے مقررکردیا گیا ، چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر ، فواد چوہدری کیخلاف کیسز کی سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف چارج فریم کیا جائیگا، الیکشن کمیشن نے جوابدہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close