ایک اور سینئر سیاسی شخصیت کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) صوبائی ٹکٹ ہولڈر سرفراز کھوکھر نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔ سرفراز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں ۔9 مئی کے پرتشدد واقعات ملکی مفاد کے لئے نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔اس سے قبل پی ٹی آئی کو پنجاب سے ایک اور جھٹکا لگا تھا، تین رہنمائوں نے پارٹی سے راستے الگ کر لیے۔بورے والا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیت 3 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، سابق رہنماں نے 9 مئی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل کا جلد اعلان کرینگے۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں، سابق تحصیل ناظم عثمان احمد وڑائچ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری عمران ارشاد شامل ہیں۔پی ٹی آئی کو خیرآباد کہنے والے تینوں رہنماں نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ پنجاب کے علاقے بورے والا سے بھی سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کی تین بڑی شخصیات نے پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 157 میاں افضل کریم بیٹو بھی پی ٹی آئی کو داغ مفارقت دے گئے آج سے چند روز قبل میاں افضل کریم کو لاہور میں پولیس نے گرفتار کیا تھا ان کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں انہوں نے سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا کہ 9 مئی کے واقعہ سے پاکستان اور پاک فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے جو ناقابل برداشت ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں فوج ہے تو پاکستان ہے آئندہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں اور حلقہ کے عوام کی مشاورت سے کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں