صدر عارف علوی کیخلاف بھی کیسز تیار، سابق وفاقی وزیر کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی کے خلاف بھی کیسز تیار ہیں۔

فوجی تنصیبات پر حملے عارف علوی کی بیعت لے کر ہی کیے جا رہے تھے، جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ بھی عارف علوی کی بیعت لے کر جا رہے ہیں۔فی الحال عارف علوی کو صدر ہونے کی وجہ سے معافی ملی ہوئی ہے لیکن ان کے خلاف بھی کیسز تیار ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ مئی کے واقعات کی معافی نہیں ہے تو نوازشریف کا طیارہ ہائی جیک کیسے معاف ہو گیا۔ جو باتیں 14 ماہ پہلے کی تھیں وہ ساری درست ثابت ہو رہی ہیں۔ لوگوں کو اب احساس ہو رہا ہے ، اس لیے سامنے آ رہے ہیں۔عمران خان کو کہا تھا کہ آپ غلط کرنے جا رہے ہیں لیکن وہ نہیں مانے۔میرا اور عمران خان کا اختلاف اسی بات پر ہوا تھا کہ آپ غلط کر رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار بھی 164 کا بیان ریکارڈ کرا کر گئے،پھر واپس آکر تمام کیسز معاف کروائے۔کسی پر دباؤ ہے تو ٹی وی پر بولے یا ٹویٹ کریں کیوں نہیں کر رہے۔

فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ عثمان ڈار سامنے آگئے ہیں ، فرخ حبیب اور صداقت عباسی بھی جلد سامنے آئیں گے۔خصوصٰ گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ عثمان ڈار کو احساس تھا مگر شروع میں ہمت نہیں تھی، انھوں نے جو نام لئے سو فیصد درست ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عثمان ڈار کچھ نام لینا بھول بھی گئے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے ہی ساتھی انہیں لے ڈوبے ہیں، یہ اچھا اقدام ہے کہ لوگ اپنی غلطی تسلیم کررہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے دعوی کیا کہ آئندہ چند روز میں فرخ حبیب اور صداقت عباسی ودیگرلوگ بھی سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close