لاہور (پی این آئی) آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے 25 اکتوبر کو ہڑتال کی کال دے دی۔
ٹرانسپورٹروں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر 25اکتوبر کو گورنر ہاؤس لاہور کے گھیراؤ کا بھی اعلان کیا، آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ 25اکتوبر کو گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرکے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا دیا جائے گا ۔اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے ۔آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کا مطالبہ ہے کہ پٹرول سبسڈی کے ذریعے 150 روپے لٹر دیا جائے یا پھر ایران سے ڈائریکٹ لانے کی اجازت دی جائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں