ن لیگ کی پنجاب میں بڑی کامیابی، تحریک انصاف کی اہم وکٹیں اُڑا لیں

حافظ آباد(پی این آئی)حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی۔ سابق ایم پی ایز ایک ٹکٹ ہولڈر ن لیگ میں شامل ہو گئے۔

انتخابی سیاست میں مسلم لیگ نون ضلع میں ناقابلِ تسخیر ہو گئی۔ مسلم لیگ نون پنجاب کی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر احسن انصر بھٹی سابق ایم پی اے میاں انتصار بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی نے ن لیگ میں شامل ھونے کا اعلان کر دیا۔سابق ایم پی اے انتصار بھٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ ہمیں زبردستی پی ٹی آئی میں بھیجا گیا تھا۔ کل بھی مسلم لیگی تھے اور آئندہ بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ رہیں گے۔سائرہ افضل تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ حافظ آباد انشااللہ مسلم ن کا قلعہ ثابت ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close