کس حلقے سے الیکشن لڑوں گا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کے علاوہ باقیوں پر کوئی پابندی نہیں،میں اپنے پرانے حلقے سے الیکشن لڑوں گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک میں غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف مہم میں حکومت کے ساتھ ہیں،دہشتگردی کی حالیہ لہر چیئرمین پی ٹی آئی کےدور سے شروع ہوئی ،سوویت یونین کےحملے کے بعد 35سے 40لاکھ مہاجرین یہاں آئے،غیرقانونی افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان میں مسائل پیش ہوئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close