لاہور ہائیکورٹ کا گھر میں گاڑی دھونے پر کتنے ہزار کے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ( پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے گھر میں گاڑی دھونے پر 3000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے لاہور شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے کے وکیل پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سیزن شروع ہوچکا ہے، اس کے لیے چھ ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نگران حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتہ نہیں اتنی کیا جلدی ہے، اس حکومت کا کیا مسئلہ ہے سمجھ سے باہر ہے، جو کام کرنے والے ہیں وہ ہو نہیں رہے اور اتنے پروجیکٹ کے لیے اربوں روپے پتہ نہیں کہاں سے آرہے ہیں۔عدالت نے شہر میں گاڑی غلط پارک کرنے والوں کو 5000روپے اور گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 3000جرمانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے، ایل ڈی اے ہاسنگ سوسائٹیز کے رجسٹرار کو احکامات سے متعلق آگاہ کردے۔جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت میں تجویز پیش کی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 2000 جرمانہ بڑھانے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close