پاک افغان سرحد بابِ دوستی پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی

چمن (پی این آئی)چمن میں پاک افغان سرحد بابِ دوستی پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔گزشتہ شام 4 بجے بابِ دوستی کے پیدل روٹ پر افغان اہلکار نے فائرنگ کی جس سے 12 سال کا بچہ اور 70 سالہ بزرگ شہید اور ایک لڑکا زخمی ہوا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر پاکستان سے افغانستان داخل ہوتا ہے اور چند مسافر افغان اہلکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں جو پاکستان آنا چاہ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیدل روٹ کے ایگزٹ پوائنٹ پر ایک ایف سی اہلکار موجود ہے کہ اس دوران اچانک افغان سائیڈ سے فائرنگ شروع ہوتی ہے۔ویڈیو میں پاکستان میں داخل ہونے والے افراد جان بچانے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بابِ دوستی کے پیدل روٹ پر گزشتہ شام افغان اہلکار نے فائرنگ کی، پاک افغان سرحدی حکام کے مابین واقعے پر رابطہ ہوا ہے،

جس کے دوران افغان سرحدی انتظامیہ کو حکومتِ پاکستان کی نئی پالیسی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد بابِ دوستی معمول کے مطابق کھول دیا گیا ہے اور پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں