چیئرمین پی ٹی آئی کو جس سیل میں رکھا گیا وہ کیسا ہے،وکیل لطیف کھوسہ کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد ( پی این آئی)سابق خاتونِ اول بشری بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں نماز بھی بامشکل ادا کی جا سکتی ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی شوہر کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کیلئے درخواست پر سماعت کے دوران کہی ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی،

فریقین میں وزارتِ داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایف آئی اے شامل ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ جو گنجائش ہے اور جو کچھ عدالت کر سکتی ہے تو اس پر میں آرڈر کر دوں گا۔ وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری تاریخ رہی ہے کہ جو بھی صدر یا وزیرِ اعظم بنتا ہے وہ بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close