بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،

پشاور (پی این آئی)پشاور میں رہائش پذیر دو افغان خاندانوں کے بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے جس کے نتیجے میں ایک دوسرے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اورایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی کے میاں گانوں ڈھیری میں بچوں کی لڑائی کے بعد فائرنگ کا واقعہ علاقے میں رہائش پذیر دو افغان خاندانوں کے درمیان پیش آیا، دو طرفہ فائرنگ سے ایک فریق کے 2 افراد اور دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا۔پولیس کے مطابق مقتولین حبیب، امانت اور محمد خان کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران دو ملزمان بشیر اور قدرت کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close