عثمان ڈار 9 مئی واقعات پر آج تک کیوں خاموش تھے؟ شعیب شاہین کا عثمان ڈار کے تحریک انصاف چھوڑنے پر تبصرہ

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے عثمان ڈار کے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عثمان ڈار 9 مئی واقعات پر آج تک کیوں خاموش تھے؟ ۔ایک بیان میں شعیب شاہین نے استفسار کیا کہ عثمان ڈار 9 مئی واقعات پر آج تک کیوں خاموش تھے؟ وہ رضاکارانہ بیان دینا چاہتے تھے تو اتنے دن خاموش کیوں رہے؟

انہوں نے کہا کہ سندھ کے نگراں وزیر داخلہ نے بیان دیا تھا کہ عثمان ڈار گرفتار ہیں۔ شعیب شاہین نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی ہم بھی مذمت کرتے ہیں، عثمان ڈار نے بہت کچھ برداشت کیا لیکن برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پارٹی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کبھی نہیں کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملوث ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close