پاکستان کرکٹ بورڈ نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو مبارکباد دے دی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کو آج 5 اکتوبر کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے آج صبح دیئے گئے مبارک باد کے پیغام میں عمران خان کے اہم کارناموں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔۔۔۔پیغام کے مطابق 88 ٹیسٹ میچز میں 3 ہزار 807 رنز اور 362 وکٹیں۔ 175 ایک روزہ میچز میں 3709 اور 182 وکٹیں۔۔۔۔۔

پیغام میں 1992 کے ورلڈ کپ کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان، پی سی بی کے ہال آف فیم کے رکن عمران خان کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد۔۔۔۔۔سابق وزیر اعظم عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے اور آج ان کی 71 ویں سالگرہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close