پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما اجمل صابر کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اجمل صابر کو گرفتار کیا، پولیس اہلکار پی ٹی آئی رہنما کو گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما اجمل صابر کو 5 ویں بار گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عثمان ڈار نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ 9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا،منصوبہ بندی چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرصدارت اجلاس میں ہوئی۔ میڈیا کے مطابق عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ9مئی واقعات کی منصوبہ بندی چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرصدارت زمان پارک اجلاس میں ہوئی، 9مئی ایک شرمناک سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 9مئی واقعات ایک ایسا سیاہ دھبہ ہے جس کو دھلنے میں وقت لگے گا، جس طرح اداروں پر حملے ہوئے اس کے بعد پی ٹی آئی کی بنیادیں ہل گئیں، 9 مئی صرف تاریخ ہے حملے کرنے کی سازش بہت پہلے تیار ہوچکی تھی، اکتوبر 2022 میں لانگ مارچ کا مقصد جنرل عاصم منیر کی تعیناتی کو روکنا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی ریاست مخالف بیانیئے کو سپورٹ کرتے تھے، عمران خان کی گرفتاری پر ریاستی اداروں پر حملہ کرنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی اس بیانیئے کو سپورٹ کرتے تھے، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی ،9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاست کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی کی بھرپور حمایت کی،پی ٹی آئی میں حماد اظہر، مراد سعید ، اعظم سواتی ، فرخ حبیب فوج مخالف گروپ تھے، فوج مخالف گروپ چیئرمین پی ٹی آئی کے سب سے زیادہ قریب تھا، ریاست مخالف بیانیہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بنا، پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار خود چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہیومن شیلڈ استعمال کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ورکرز کی ذہن سازی کی۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا یہ ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close