عثمان ڈار کی والدہ میدان میں آ گئیں، خواجہ آصف کا مقابلہ کرنے کا اعلان

سیالکوٹ (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے اعلان کے بعد عثمان ڈار کی والدہ نے کہا ہے کہ سیاست میں خواجہ آصف کا مقابلہ میں کروں گی۔پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے اعلان کے بعد عثمان ڈار کی والدہ نے اپنے بیٹے کے انٹرویو پر ردعمل دیا اورانہوں نے لیگی رہنما خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مخاطب کیا کہ خواجہ آصف میری بات غور سے سن لیں، جو تم چاہتے تھے وہ تم نے عثمان ڈار کو گن پوائنٹ پر رکھ کر پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے اس کی والدہ نے نہیں،اب سیاست میں خواجہ آصف کا مقابلہ میں کروں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ میرا چیلنج ہے میدان میں آ اور دیکھو تمہارے شیر کا میں کیا حشر کرتی ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں