اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ عثمان ڈار کا بیان 9 مئی کے واقعات کے فورا ًبعد آتاتواس کی اہمیت ہوتی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں نعیم حیدر نے کہا ہے کہ ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا،اس سے پہلے بھی تحریک انصاف چھوڑ جانے والے رہنمائوں نے عثمان ڈار جیسے بیانات دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دفعہ تھوڑا سا تھیم تبدیل ہوا ہے پہلے یہ ہوتا تھا کہ جو پارٹی چھوڑتے تھے وہ پریس کانفرنس کرتے تھے لیکن اس دفعہ رنگ بدل کر پورا شو کروایا گیا ۔اس سے پہلے بھی اعظم خان سمیت ایک لمبی لسٹ ہے جنہوں نے پارٹی چھوڑنے سے پہلے پریس کانفرنس کی اور سب کابیانیہ یہی تھا۔ ا نہوں نے کہاکہ اگر یہ بیان 9 مئی کے واقعات کے فورا بعد آتاتواس کی اہمیت ہوتی لیکن عثمان ڈارنے آج اتنے لمبے عرصے بعد بیان دیا اس کی کوئی ویلیو نہیں ہے۔اگر کل کو فرخ حبیب اور صداقت عباسی برآمد ہوتے ہیں وہ اس طرح کا بیان دیتے ہیں تو اس کی کوئی ویلیو نہیں ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں