مولانا فضل الرحمان بھی پیپلز پارٹی کی نشانہ بازی کا شکار ہو گئے

کراچی(آئی این پی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا انتخابات کے مطالبے پر تلملانا سوالیہ نشان ہے۔امیر جمعیت علما اسلام (ف) کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی سیاست کا فیصلہ خود کرتی ہے، پی پی کسی اور کے کہنے پر دھرنے شروع اور ختم نہیں کرتی۔

سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوام کی طاقت سے وزیر اعظم منتخب ہوں گے، انشااللہ۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری لیول پلینگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں، ایل ایف او کو منظور کروا کر مراعات لینے والے لیول پلینگ فیلڈ سے گھبراتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close