شہید بھٹو کا موازنہ نواز شریف سے کرنا۔۔۔ پیپلز پارٹی رہنما غصے سے بے قابو

کراچی(آئی این پی)میئر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ن لیگ کی کارگزاری بھٹو شہید کی قربانیوں کا عشر عشیر بھی نہیں ہے۔ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف اور طلال چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہید بھٹو کا موازنہ نوازشریف سے کرنا آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف اور طلال چودھری کس گھمنڈ سے بھٹو شہید کاموازنہ کرنے کی بات کر رہے ہیں، جاوید لطیف ووٹ حاصل کرنے کیلئے پہلے سیاسی شعور بڑھائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close