نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

راولپنڈی (پی این آئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبیعت بگڑ گئی، ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی میں موجود محسن نقوی کو طبیعت ناساز ہونے پر سی ایم ایچ منتقل کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی طعبیت ناساز ہونے پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی کی طبیعت بگڑنے پر انہیں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی نگراں میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مختلف طبی ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔ محسن نقوی کو طے شدہ پروگرام کے تحت مری کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم طبیعت کی ناسازی کے باعث انہیں مری کا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close