اسد عمر کا چئیرمین پی ٹی آئی کے مستقبل سے متعلق بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر وفاقی اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے اور پی ٹی آئی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے نواز شریف کی آمد اور مریم نواز کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکی جلسی ہوئی اس کو جلسہ نہ کہیں۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے نواز شریف کو 3 سال بعد دوائی تو مل گئی، نواز شریف کو بہت پہلے آجانا چاہئے تھا، ان کو اصولی طور پر واپس آکر جیل جانا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close