وہ گاڑیاں جن کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بغیر ترپال، ڈھانپے بغیر ڈمپر، ٹرالیوں، بھوسے اور دیگر لوڈر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

 

 

 

دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بھی نہیں بچ پائیں گی ۔ سی ٹی او نے شاہراہوں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والوں گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس محکمہ ماحولیات اور دیگر الائیڈ محکموں کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گی۔ سی ٹی او لاہور نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی ایک مرتبہ پھر سے کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے لگانے کی ہدایت کی۔ مستنصر فیروز نے کہا کہ وقت شہر میں آنے والی بڑی اور لوڈر گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا، اب کوئی بھی ریت و مٹی والی ٹرالی بغیر ترپال سفر کرتے نظر نہ آئے، ریت، مٹی او دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں۔مقررہ اوقات سے پہلے بڑی اور لوڈر گاڑیاں شہر لاہور میں داخل نہیں ہونگیں۔ انہوں نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کو صوئے آصل، ڈی ایس پی صدر کو ٹھوکرنیاز بیگ پر خود کارروائی کا حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں