فیصل واوڈا کا نواز شریف کیلئے اہم پیغام

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دیدیا۔ سابق وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے، نوازشریف کو واپس نہیں آنا چاہیے، مریم نواز کے جلسے میں 500 لوگ نہیں تھے تو5 لاکھ لوگ مینارپاکستان کیسے آئیں گے،موجودہ حالات و واقعات ایسے ہیں کہ جنوری کے آخرتک انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close