کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے دفتر کے باہر سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔۔۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں اور اسلحہ چھیننے کی کوشش بھی کی۔۔۔۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے گشت پر مامور موبائل پر بھی پتھراؤ کیا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ مزید نفری آنے پر حملہ آور پتھراؤ اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی، سرچنگ کے دوران 30 بور پسٹل اور 4 راؤنڈ برآمد ہوئے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، واقعہ ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پیش آیا۔۔۔۔۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔ مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں اے ایس آئی شمعون دانیال کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور تشدد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں