اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوری 2024ء کے آخر تک الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے، نواز شریف کو وطن واپس نہیں آنا چاہیے۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے جلسے میں 500 لوگ نہیں تھے تو 5 لاکھ لوگ مینار پاکستان کیسے آئیں گے؟ سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے مزید کہا کہ جلسے میں 25 ہزار لوگ ہوتے ہیں تو سیاسی جماعتیں کہتی ہیں ڈھائی لاکھ لوگ ہیں۔۔۔۔۔
فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ غیرقانونی طورپر مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ نگراں حکومت کا نہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں