ن لیگ اور جے یو آئی کو کیا پتہ کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے؟ سینئر پیپلز پارٹی رہنما کا شدید وار

سکھر (پی این آئی) سینیئر رہنما پیپلز پارٹی اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے پی ڈی ایم حکومت کی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو کیا پتا کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔ جلا وطنی سے جمہوریت مکمل نہیں ہوتی۔۔۔۔اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے افسوس ہے ن لیگ، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں پر جو الیکشن میں تاخیر پر خاموش ہو کر بیٹھ گئی ہیں۔۔۔۔۔۔

ان لوگوں نے جمہوریت کے لیے کچھ نہیں گنوایا۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو کھویا۔۔۔۔۔نواز شریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر جلاوطنی سے آ رہے ہو تو آ کر الیکشن کراؤ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آ کر ضمانت کروائیں اور چپ کر کے بیٹھ جائیں اور جب حالات سازگار ہوں تو الیکشن ہو جائیں۔۔۔۔۔یہ لوگ غلط راستے پر چل پڑے ہیں جس کے نتیجے میں ان کو اندھیرے کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ الیکشن پر یقین کریں اور عوام جو فیصلہ کریں اس کو تسلیم کریں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں