سائفر کیس کی سماعت شروع، کتنے وکلاء کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ کیس کی سماعت جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کر رہے ہیں۔۔۔۔ آج بدھ کے روز کی سماعت کے حوالے سے 12 وکلاء کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔۔۔۔ان وکلاء میں بیرسٹر سلمان صفدر، سردار لطیف کھوسہ، راجہ یاسر، نعیم حیدر پنجوتھہ، بیرسٹر عمیر خان نیازی، چوہدری خالد یوسف، نیاز اللّٰہ خان نیازی، رائے محمد علی، لال عمر بودھلا، جواد اصغر، علی اعجاز بٹر شامل ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close