پاکستان، جمہوریت اور فوج کو سیاسی جھگڑے سے علیحدہ کرنا ہو گا، محمد علی درانی میدان میں آ گئے

اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ کستان ،جمہوریت اور فوج کو سیاسی جھگڑے سے علیحدہ کرنا ہوگا ،ہمیں ایک دوسرے کے اختلافات کو برداشت کرنا پڑے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان ،جمہوریت اور فوج کو سیاسی جھگڑے سے علیحدہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے عوام میں بے یقینی کی کیفیت ہے،ہمارے لیڈروں کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ باہر بیٹھ کر پاکستانی سیاست کریں۔

پی ٹی آئی کی پوری قیادت نے کہا تھا کہ وہ کسی قسم کے ٹکرائونہیں چاہتے،جو ٹکرائوچاہتے تھے وہ آج پی ٹی آئی میں نہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے اندر ٹکرائو کی کیفیت پیدا کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی میں وہی لوگ رہیں گے جن کی اداروں کیلئے مثبت سوچ ہو،میں نے پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ آپ کو پارلیمنٹ میں رہنا چاہئے، پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں۔پاکستان کے اندر موجود جو بیانیہ دیا ہے اس کو تسلیم کرنا چاہئے، سوشل میڈیا کی طرف سے ہونے والے کسی بھی پروپیگنڈے کووزنی نہیں سمجھناچاہئے، ملک سے باہر ہمیں اپنے ملک کی بدنامی کا سبب نہیں بننا چاہئے۔محمد علی درانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان سے گزارش ہے اپنی سیاست پاکستان کے مفاد میں کریں، تشدد سے پاک تحریک چلائیں۔پاکستان میں خوشحالی لانے کیلئے کارسرکار میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، رویوں میں مثبت تبدیلی لانی چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں