شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے استقبال کی مخالفت کردی

لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ وہ کسی کے استتقبال کے قائل نہیں ہیں، پہلے نواز شریف کے عدالتی معاملات درست کرنے چاہئیں ۔

لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملاقات میں نواز شریف سے ملکی امور پر گفتگو ہوئی، ہماری حکومت کی کارکردگی متاثرکن نہیں تھی، ملکی معاملات کو دیکھنا ہوگا، انصاف کا تقاضا ہے کہ نواز شریف سے ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے کی گئی مشاورت میں شامل نہیں تھا، پارٹی کے کسی لیڈر کے حوالے سے میرے کوئی تخفظات نہیں۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی خفیہ نہیں بنتی جب بنے گی تو سامنے آجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close