تحریک انصاف کی ایک اور تگڑی وکٹ گر گئی

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی چوہدری مقبول کی رکنیت ختم کر دی گئی۔

 

 

مظفر آباد میں الیکشن ٹربیونل میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر نے دھاندلی سے متعلق درخواست دائر کی تھی، الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی ثابت ہونے پر الیکشن کالعدم قرار دیا۔ فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری منیر نے سنایا جس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی چوہدری مقبول کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close