اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اور پارلیمنٹ کا اختیار آمنے سامنے ہے۔۔۔۔آج صبح سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کےخلاف کیس کی براہِ راست سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ ریمارکس دیئے ۔۔۔۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کر رہا ہے۔۔۔۔۔سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آج اس قانون کا اثر بالخصوص چیف جسٹس اور 2 سینئر ججوں پر ہو گا، اختیارات کو کم نہیں بانٹا جا رہا ہے۔۔۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اس قانون کا اطلاق آئندہ کے چیف جسٹسز پر بھی ہو گا، چیف جسٹس کا اختیار اور پارلیمنٹ کا اختیار آمنے سامنے ہے، کچھ ججز سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ اور چیف جسٹس کا اختیار آمنے سامنے ہے جبکہ کچھ ایسا نہیں سمجھتے۔۔۔۔۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ سب نے اپنے جوابات قلم بند کر دیے ہیں، ہمارے سامنے اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء ہیں، سب کو سنیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں