عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی نگرانی شروع، وجہ کیا بنی؟

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی نگرانی شروع کردی گئی ہے جبکہ اہلکاروں کے موبائل فونز بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔

 

 

 

اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے باہر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی خدشات پر کلاس بی سے سکیورٹی بیرک منتقل کیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین کی سکیورٹی پر معمور اہلکاروں کی سخت نگرانی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا، سکیورٹی پر معمور جیل عملے کے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لئے گئے۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 26 ستمبر کو اٹک سے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں