پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی، نئی ہدایات جاری

کراچی(پی این آئی) پاسپورٹ کے اجرا میں احتیاط اور جانچ پڑتال کا عمل بڑھا دیا گیا ہے، نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 روز میں ہوگا۔ محکمہ پاسپورٹ نے عوام کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی۔

 

 

 

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق سفری دستاویز کے غیرقانونی استعمال پر پاسپورٹ کا وقت پر اجرا مشکل ہوگیا ہے، شر پسند مافیا پاسپورٹ کو منفی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے پاسپورٹ کے اجرا میں احتیاط اور جانچ پڑتال کا عمل بڑھا دیا گیا ہے،موجودہ صورتحال میں نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 روز جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کا اجرا 5 روز میں ہوگا، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اجرا 2 دفتری روز میں کیا جائےگا۔ محکمہ پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر ایک جبکہ جمعے کو دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے ۔ محکمہ پاسپورٹ نے اپیل کی ہے کہ پاسپورٹ کے اجرا میں عوام تعاون کریں، پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات پر سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کرائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں