ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی سے سونے کی قیمتیں کریش کر گئیں

نیویارک(پی این آئی )امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں بہتری کے بعد ستمبر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں 1000 روپے کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق پاکستان میں اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت 202,000 روپے فی تولہ رہی۔ 22 قیراط سونے کی موجودہ قیمت 185,167 روپے فی تولہ ہے۔کم مقدار میں سونا خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے، 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت اب 173,182 روپے ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 10 گرام 22 قیراط سونا 158,751 روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں 1000 روپے کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق پاکستان میں اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔تاہم 30 ستمبر تک صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت دو لاکھ 3 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ ایک ماہ کے دورن سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 36 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close