نواز شریف کی واپسی پر عمران خان کو بڑا جھٹکا لگنے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی قانونی ریلیف ملنے کی صورت میں سیاسی قائدین سے ملاقات سب سے بڑی ترجیح ہو گی۔

 

 

نوازشریف ریلیف ملنے کی صورت میں سیاسی قائدین آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان ، چوہدری شجاعت حسین سمیت حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد 9 مئی واقعات کے خلاف ایک مشترکہ اعلامیہ بھی سامنے آ سکتا ہے۔رواں ہفتے بلاول بھٹو کے لاہور آنے کا بھی شیڈول بنایا جا رہا ہے جس میں وہ عوامی رابطہ مہم کی میٹنگز کے علاوہ سیاسی قائدین ملاقات کر سکتے ہیں۔ جب کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے،لندن سے وطن واپسی کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹکٹ بک کرا لی ہے۔نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گے،نواز شریف کی نجی ائیر لائن کی پرواز 243 کی ایڈوانس بکنگ کروا گئی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو ابو ظہبی سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے،نجی ائیر لائن کی پرواز علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لاہور پر شام 6 بجکر 25 منٹ پر لینڈ کرے گی۔ قائد مسلم لیگ ن کیلئے بکنگ نجی ائیر لائن کی بزنس کلاس میں کرائی گئی۔

 

 

 

یاد رہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر قانونی مسائلِ کے معاملے پر قائد نواز شریف کی قانونی ٹیم کی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے تفصیلی مشاورت مکمل ہو گئی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نے لیگی قیادت کی باہمی رضامندی سے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔ قانونی ٹیم کی حکمت عملی کے تحت نواز شریف کی وطن واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی، قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کا یقین ہے۔ حفاظتی ضمانت کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close