نواز شریف کی واپسی سے قبل ن لیگ کیلئے بڑا دھچکا

کراچی(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے۔ن لیگ نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں تاکہ ان کا شاندار استقبال کیا جا سکے۔

 

 

تاہم ن لیگ سندھ میں ناراضگیاں پیدا ہوگئی۔ن لیگ سندھ استقبالیہ کمیٹیوں میں رہنماؤں میں اختلاف پیدا ہوا ہے۔ن لیگ کے مرکزی رہنما زبیر اور مرزا اشتیاق بیگ ناراض ہیں۔ دونوں رہنماؤں کو منانے کی کوششیں ناکام ہو گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو خط لکھنے کا فیصلہ ہے۔ گزشتہ شب دونوں رہنماؤں کو منانے کے لیے بشیر میمن اور دیگر رہنما ان کے گھر گئے۔ دونوں نے استقبالیہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگی رہنما محمد زبیر اور اشتیاق بیگ آج دوسرے روز بھی اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔گزشتہ روز کا اجلاس ان کو منا کر لانے کے لیے ملتوی کیا گیا تھا۔ لیکن دونوں رہنماؤں نے آج کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی تھی۔خیال رہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے تھے۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے بشیر میمن کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے سندھ استقبالیہ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا، چیف آرگنائزر نے 12 رکنی استقبالیہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

 

 

استقبالیہ کمیٹی میں محمد زبیر، نہال ہاشمی، کھئیل داس کوہستانی شامل، شاہ محمد شاہ، علی اکبر، ڈاکٹر درشن، جام کرم علی اور زاہدہ بھنڈ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 48 گھنٹوں میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کر کے رپورٹ کرے گی، کمیٹی نواز شریف کے استقبال کی تمام تیاریوں کا پلان مرتب کر کے چیف آرگنائزر کو دے گی۔کمیٹی 21 اکتوبر کو کارکنان کو سندھ سے لاہور لانے کے انتظامات کرے گی، کمیٹی 48 گھنٹوں میں میٹنگ کر کے پلان مرتب کرے گی، استقبالیہ کمیٹی مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کی پابندی کروائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں