اسلام آباد(پی این آئی)اسلام مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے اتحاد ایئرویز کی ٹکٹ بک کرا لی۔شیڈول کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ کریں گے جہاں سے وہ پاکستان روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی اتحاد ائرویز کی پرواز 243 کی بکنگ کروا لی گئی ہے۔ یہ پروازشام 6 بج کر 25 منٹ پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کے ہمراہ ان کا اسٹاف اور مشیران بھی ہوں گے۔ اسی پرواز کی اکانومی کلاس سے متعدد لیگی رہنماؤں نے بھی سیٹیں بک کروائی ہیں، پاکستان سے بھی لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد ابوظہبی ایئرپورٹ پر نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں