اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائر سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے منظور کر لی ہے۔۔۔۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف پیش ہوئے۔۔۔۔۔خالد یوسف نے سائفر کیس کے چالان کی نقول حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔۔۔۔ انہوں نے استدعا کی کہ سائفر کیس کی تیاری کے لیے ریکارڈ درکار ہے۔۔۔۔۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائر سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی۔۔۔۔۔عدالتی عملے نے وکیل کو بتایا کہ سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کے لیے ایک دن درکار ہو گا، چالان کی نقول پرسوں فراہم کر دی جائیں گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں