اسلام آباد (پی این آئی) معتبر ذرائع کے مطابق اخراجات کو 14؍ کھرب روپے تک کم کرنے کی کوشش میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی نے ایک تفصیلی روڈ میپ کا تصور کیا ہے جس میں تنخواہوں، پینشن اور الاؤنسز کو منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ افسر تا عملے کے تناسب کو کم کرنا شامل ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی نے ایک تفصیلی روڈ میپ پیش کردیا ہے جس میں 14؍ کھرب اخراجات کٹوتی کا پلان پیش کیا گیا ہے۔۔۔۔
اس پلان کے تحت تنخواہیں، پینشن اور الاؤنسز منجمد ہوں گے، افسران کا اسٹاف تناسب بھی کم ہوگا، کم اخراجات کیلئے غیر ہدف شدہ سبسڈیز اور گرانٹس پر نظر ثانی منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ، پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پیز میں تخفیف کی تجاویز بھی زیر غور ہیں جب کہ نئی اسکیمیں روک دی جائیں گی اور سپلیمنٹری گرانٹس کی اجازت نہیں ہو گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں