شیخ رشید، فرخ حبیب، عثمان ڈار کے مسنگ پرسن ہونے پر خاموشی ہے، سوال اٹھا دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سینئر سیاستدان لاپتہ ہیں اور سیاسی جماعتیں اور چیف جسٹس خاموش ہیں، ایک بیان میں سابق سینیٹر نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور فرخ حبیب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما عثمان ڈار مسنگ پرسن ہوگئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ عمران خان جس حالت میں سب کے سامنے آئے ہیں، اس پر بھی سیاسی جماعتوں اور چیف جسٹس کی جانب سے مکمل خاموشی ہے،مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اختلاف اپنی جگہ لیکن یہ کیسی رسمیں ڈالی جا رہی ہیں، سیاستدان اور صحافی کب جاگیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close