فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس: ایم کیو ایم کا بھی بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بھی سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی درخواست واپس لینےکا فیصلہ کرلیا۔وکیل ایم اکیو ایم عرفان قادر کا کہنا ہےکہ میرے مؤکل نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی درخواست واپس لینےکا کہا ہے، ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو اس ضمن میں آ گاہ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 28 ستمبرکی سماعت میں وکیل کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایم کیو ایم سے درخواست واپس لینے یا کارروائی جاری رکھنے سے متعلق جواب مانگا تھا۔خیال رہےکہ ایم کیو ایم سے قبل وفاق، آئی بی، الیکشن کمیشن اور پیمرا سمیت پی ٹی آئی بھی درخواستیں واپس لے چکی ہے جب کہ شیخ رشیدکے وکیل نے مقدمے میں التوا کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کے فیصلے پر عملدرآمدکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو 27 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں