اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا ۔
اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔مورخہ02 اکتوبر2023،صبح07:00بجے تا دن12:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،ایس ای ایس،فضل گھی،این ڈی سی۔1،H-11/4، I-10/2، نیو ایکسچینج،کڈنی سینٹر،ڈاکٹر اے کیو خان،اسلامک یونیورسٹی،بحریہ یونیورسٹی،جی ٹن ون، جی ٹن ٹو،جی ٹن فور،جی نائن ون،سی ڈبلیو او،ڈھوک نجو،راجہ سلطان، عید گاہ فیڈرز، چکوال سرکل،بشارت فیڈر ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں