لاہور(پی این آئی) پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کی پالیسی تبدیل کر دی گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پی ایم ڈی سی کے کہنے پر رواں سال حافظ قرآن طلبا و طالبات کو اب اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔پی ایم ڈی سی نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ کی جانب سے جاری فیصلے کے بعد کیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق نئی پالیسی پر عمل درآمد رواں سال داخلوں پر ہو گا۔اس سے قبل حافظ قرآن امیدوار کو 20 نمبر اضافی دیے جاتے تھے جو ایف ایس سی کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں