کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے کراچی میں سیاسی دفتر انصاف ہاؤس عوام کیلئے باقاعدہ کھول دیا گیا ہے،دفتر کے افتتاح کے موقع پر پی ٹی آئی کراچی تنظیم کے عہدیداروں کی جانب سے میلادالنبی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
رہنماؤں کی جانب سے پاکستانی پرچم اور پی ٹی آئی کا سیاسی پرچم بھی لہرایا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ رحمان مہیسر، سیکریٹری اطلاعات فلک الماس، سینئر نائب صدر منصور شیخ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد خٹک، نعیم عادل شیخ، گوہر خٹک، فضہ ذیشان، سرینا عدنان، ایڈوکیٹ ماحجبین سمیت دیگر رہنماء موجود تھے، اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ کراچی میں پی ٹی آئی کا دفتر عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے،پی ٹی آئی کراچی تنظیم کی جانب سے دفتر میں میلاد و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا،کراچی میں مخالفین جماعتوں کو اینٹ کا جواب اب پتھر سے دیا جائیگا،کچھ جماعتیں سمجھ رہی تھیں پی ٹی آئی کا کراچی میں مستقبل تاریک ہوگیا، حالیہ سروے نے پہلے ہی مخالفین کی صفوں میں ہلچل مچا رکھی ہے،اہلیان کراچی کو تحریک انصاف کی سرگرمیوں کے آغاز پر مبارکباد دیتا ہوں، کراچی کے عوام نے چیئرمین پی ٹی آئی نے کراچی کے عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا اس موقع پر کراچی کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ رحمان محیسر نے کہا کہ کراچی کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنان کو انصاف ہاؤس کے کھلنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے دفتر کو 6 ماہ غیرائینی اور جبری طور پر بند رکھا گیا۔
دفتر کے کھلنے پر تحریک انصاف کی وکلاء برادری تعریف اور حوصلہ افزائی کی مستحق ہے، وکلاء کی کاوشوں سے آج تمام رہنماء و کارکنان اکھٹے ہوئے، تحریک انصاف کراچی کی نمائندہ جماعت ہے اور رہے گی، کراچی کے عوام نے ہر محاذ پر چئیرمین پی ٹی آئی کی آواز پر لبیک کہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کراچی کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں