کوئٹہ(پی این آئی) بلوچستان حکومت نے مستونگ دھماکے کے شہدا ءکے لواحقین کیلئے 15لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کردیا۔
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ مستونگ پر ہر پاکستانی نے دکھ کا اظہار کیا،سانحہ مستونگ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کا خیال رکھیں گے،جتنا ہو سکے گا شہدا ءکے خاندانوں کی مالی مدد کریں گے۔جان اچکزئی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پاکستان کی بقا ءاور سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں،بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے،مستونگ دھماکے کے شہدا ءکے لواحقین کو 15لاکھ روپے دیئے جائیں گے،سیکیورٹی کے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں