اشتہاری مجرم کے استقبال کی تیاری

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے وکیل رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرم کے استقبال کی تیاری ہو رہی ہے۔۔۔۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شعیب شاہین نے کہا کہ نواز شریف ڈیل کرکے باہر گئے، 4 سال رہے اور اب ڈیل کرکے واپس آرہے ہیں۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں کس کو شک ہے کہ نواز شریف ڈیل کرکے گئے تھے اور ڈیل کرکے واپس آرہے ہیں؟

پی ٹی آئی کے وکیل رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کو جنرل ضیاء لے کر آئے تھے، اس میں کسی کو شک نہیں، ن لیگی قائد ملک کے ساتھ کیا کرتے رہے ہیں، وہ سب کے سامنے ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں