اسلام آباد (پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےرواں مالی سال کےلیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانےکی آخری تاریخ آج 30 ستمبر رکھی تھی تاہم اب اس میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق 19 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں