چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کے عوام کو گمراہ کیا، پرویز خٹک اپنے سابقہ لیڈر کے خلاف پھٹ پڑے

کوہاٹ(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز و سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تماشا لگا ہوا ہے، 35 سال سے ملک کو لوٹا جا رہا ہے، ملک میں امن ہو گا تو ترقی ہو گی۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدے نہیں عملی طور پر کام کر کے دکھائیں گے، نعروں نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں۔پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کے عوام کو گمراہ کیا،

انہوں نے دعا کی کہ یااللہ پاکستان کو ایماندار لیڈر دے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے کہا کہ بے ایمان لیڈر ملک ٹھیک نہیں کر سکتا، صرف ایماندار لیڈر ملک ٹھیک کر سکتا ہے، اگر سیاسی لوگ ٹھیک ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی نہیں دے سکتے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close