سندھ اور بلوچستان نے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(آئی این پی)نگران وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر سے پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی کی ملاقات وزیراعلی ہاس میں ہوئی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماں نے اہم امور پر بات چیت کی، دونوں وزرا اعلی نے کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیز آپریشن کریں گی، سندھ کی جانب سے بھی اسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب اور پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہو سکے۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماں نے آپریشن کے فیصلہ کن ہونے پر اتفاق کیا، آپریشن میں دونوں صوبوں کی پولیس اور دیگر ایجنسیاں، انٹیلی جنس ادارے ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گے۔دونوں وزرا اعلی نے گندم کی قیمت مقرر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر اتفاقی کیا گیا کہ گندم کی نئی قیمت کو ایک دوسرے کی مشاورت کے بعد نوٹیفائی کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close