سپریم کورٹ نے 24 تا 28 ستمبر کتنےکیسز نمٹائے؟ کتنےنئے دائر کیے گئے؟

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 24 سے 28 ستمبر تک 257 کیسز نمٹائے جبکہ اس دوران 204 نئے کیسز دائر ہوئے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس اور دیگر ججز تیزی سے مقدمات کا بیک لاگ ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان سائلین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close